August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ایکس تحصیل میونسپل آفیسر نورپورتھل راجہ ظہور احمد — بطور فرض شناس آفیسر خصوصی تحریر: راجہ نورالہیٰ عاطف

IMG-20250912-WA0214(11)
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ایکس تحصیل میونسپل آفیسر نورپورتھل راجہ ظہور احمد — بطور فرض شناس آفیسر

خصوصی تحریر: راجہ نورالہیٰ عاطف

تحصیل نورپورتھل کی دھرتی اپنی روایات اور عوامی خدمت کے اعتبار سے ایک منفرد پہچان رکھتی ہے۔ اس علاقے میں کئی شخصیات آئیں اور گزر گئیں، مگر وہی لوگ یاد رہ جاتے ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو دیانت داری، محنت اور خلوص نیت کے ساتھ نبھایا۔ سابق تحصیل میونسپل آفیسر نورپورتھل، راجہ ظہور احمد انہی فرض شناس اور نیک نیت افسران میں شامل ہیں، جنہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کو عوامی خدمت کے ایک روشن باب میں بدل دیا۔ راجہ ظہور احمد ساہیوال/ سرگودھا کے قابل فخر سپوت ہیں۔ اللہ تعالی ا نے آپ کو اعلی ا انتظامی صلاحیتیں ودیعت کی ہیں۔ آپ انتہائی ہردلعزیز پروقار، ملنسار، بردبار ،خوش اخلاق اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں ۔ اپنے انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے آپ عوامی سماجی حلقوں میں نہایت مقبول ہیں اور عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ انہوں نے اپنی اعلی ا خداد انتظامی صلاحیتوں کو بروءے کار لاتے ہوءے اس وقت کےتحصیل ناظم الحاج ملک سید رسول سلہال اور اپنی آفس کی پوری ٹیم کے ساتھ ملکر نورپورکے شہریوں کی فلاح و بہبود کےلیے حتی المقدور بھرپورطریقے سے مثالی کام کئے۔ موصوف کی ہدایت پر ایم سی کے سینیٹری ورکرز کے انچارج عقیل عباس خان بلوچ کی قیادت میں روزانہ کی بنیاد پر عملہ صفائ شہر کی گلیوں ، بازاروں ، چوکوں اور چوراہوں میں نکاسی ء آب اور گلی کوچوں اور شہر کے دیگر مقامات پر صفائ کے نظام کو موثر بنانے کےلیے متحرک رہا۔ واٹر سپلائ کے بہترین انتظام و انصرام کی وجہ سے شہریوں کو پینے کا صاف اور میٹھا پانی بروقت میسر رہا۔ تحصیل میونسپل آفیسر کی خصوصی توجہ سے شہر کے مختلف مقامات پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت اسے فنکشنل رکھنے کےلیے موثر اقدامات کئے گئے۔ مزید برآں یہاں پر برسبیل تذکرہ راقم الحروف گرانقدرمحترم المقام راجہ صاحب کی عوام دوستی کی ایک خاص بات کاذکر کرنا بھی ضروری سجمھتا ہے کہ ان کی یہاں پر تعیناتی کے دوران ایک مرتبہ اپنے صحافی بھائیوں سیٹھ ثمر سلطان اور ایم نوردین کے ہمراہ ان کے آفس میں جانا ہوا تو اس وقت نائب ناظم ملک عالمشیر چھینہ بھی ان کے پاس موجودتھے۔ دریں اثناء میونسپل سروسز کارپوریشن لاہوراور ورلڈ بینک کی ایک ٹیم بھی ٹی ایم او آفس میں پہنچی ۔ اس موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر نورپورتھل راجہ ظہور احمد نے انہیں شہریوں کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں چنانچہ ان کی اس نشاندہی پر اسی وقت اس ٹیم نے ٹی ایم او راجہ ظہور احمد، نائب ناظم ملک عالمشیر چھینہ اور مقامی میڈیا ٹیم کے ہمراہ محلہ دھپ سڑی ، محلہ حسین آباد ، محلہ بگیانوالا نزد لاری اڈہ اور دیگر مقامی آبادیوں کا وزٹ کرایا اور ان کی اس مخلصانہ کاوش کے نتیجے میں شہر کی ان آبادیوں میں کچھ عرصہ بعد بہترین قسم کی سڑکوں ، ٹف ٹائیلز کا فرش اور نکاسی ء آب کےلیے سائیڈ نالوں کی تعمیر عمل میں آئ اور اس میگا پراجیکٹ پر ورلڈ بینک کے تعاون سے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے جس کا کریڈٹ بلاشبہ اس وقت کے ٹی ایم او راجہ ظہور احمد کو جاتاہے۔
راجہ ظہور احمد نے نورپورتھل میں تعیناتی کےدوران اپنے عہدے کو ذاتی مفاد یا اختیارات کی نمائش کا ذریعہ نہیں بنایا بلکہ اسے عوامی خدمت کے ایک بڑے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ ان کے فیصلے ہمیشہ شفافیت، میرٹ اور عوامی فلاح پر مبنی ہوتے۔ وہ ہر کام میں اصول پسندی کو ترجیح دیتے اور یہی ان کی کامیابی کی بنیاد بنی۔
ان کے دورِ تعیناتی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب کے مسائل اور شہری سہولتوں میں خاطر خواہ بہتری دیکھنے کو ملی۔ ان کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل سنتے اور عملی اقدامات کے ذریعے فوری حل کی کوشش کرتے۔ ان کا دفتر عام شہری کے لیے ہمیشہ کھلا رہتا اور وہ اپنے ماتحت عملے کو بھی یہی نصیحت کرتے کہ عوامی خدمت ہی اصل مقصد ہے۔
ایکس ٹی ایم او ایڈووکیٹ راجہ ظہور احمد نے نہ صرف ایک ایماندار آفیسر ہونے کا ثبوت دیا بلکہ اپنے رویے سے یہ واضح کیا کہ ایک سرکاری عہدہ اگر نیک نیتی اور فرض شناسی کے ساتھ استعمال ہو تو وہ عوام کے لیے نعمت ثابت ہوتا ہے۔ ان کے دور میں عوام اور انتظامیہ کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہوئی جو آج بھی مثال کے طور پر پیش کی جاتی ہے۔
اہلِ نورپورتھل آج بھی ان کی خدمات کو یاد کرتے ہیں۔ ان کی محنت اور لگن کی بدولت شہری سہولتوں میں جو بہتری آئی، وہ آنے والے کئی برسوں تک ان کے نام کو زندہ رکھے گی۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر ہمارے اداروں کو ایسے ایماندار اور فرض شناس افسران میسر آتے رہیں تو عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ترقی اور خوشحالی کا سفر بھی تیز تر ہو جائے گا۔
راجہ ظہور احمد جیسے افسران وہ چراغ ہیں جو اندھیروں میں روشنی بکھیرتے ہیں۔ وہ جھک کر عوام کی خدمت کرتے ہیں مگر تاریخ کے اوراق پر ہمیشہ بلند دکھائی دیتے ہیں۔ ایسے لوگ اداروں کے ماتھے کا جھومر اور عوام کے دلوں کی دھڑکن ہوتے ہیں۔ ایڈووکیٹ راجہ ظہور احمد کا نام ہمیشہ ایک فرض شناس، دیانت دار اور عوام دوست آفیسر کے طور پر سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔
چند اشعار ان کی شان میں

دن رات جو خدمت میں گزارا کرے کوئی
اللہ بھی اس شخص کو پیارا کرے کوئی

ایمان کی خوشبو ہے کردار کی خوشبو
ایسا ہو تو افسر بھی گلزار کی خوشبو

دیانت ہو، امانت ہو، شرافت ہو جس میں
وہ شخص زمانے کے لیے رہتا ہے چراغاں

نام رہے گا ان کا ہمیشہ کتابِ دل پہ
فرض شناسی جن کی حقیقت کا تھا پتا

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0