سکھر(بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز)سکھر چیمبر کے مجوزہ منصو بے اے ڈی بی میں شامل کیئے جائیں گے، نادر شہزاد خان
سکھر(بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز)سکھر چیمبر کے مجوزہ منصو بے اے ڈی بی میں شامل کیئے جائیں گے، نادر شہزاد خان
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایوان صنعت و تجار ت سکھر سے تجاویز مانگی جس پر لوکل باڈیزاینڈ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن باڈی کے کنوینرملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ سکھر کے تاجروں کے لیڈر FPCCIکے وائس پریزیڈنٹ،ایوان صنعت و تجارت سکھر کے وائس چیف پیڑن،سابقہ صدر جناب بلال وقار خان صاحب اور ایوان صنعت و تجارت کے صدر جناب خالد کاکیزائی کی ہدایت پرلوکل باڈیز اینڈ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بلایا جس کی صدارت ایوان صنعت و تجارت سکھر جناب خالد کاکیزائی نے کی اور اس میں لوکل باڈیز اینڈ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے کنوینر ملک محمد رضوان الحق و ممبران نے اے ڈی بی میں کونسے منصوبے پیش کیئے جائیں تجاویز لی اس کے بعد سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ڈویلپمنٹ کمیٹی میں سکھر چیمبر کے نامزد اراکین کو شامل کرکے اسے باضابطہ نوٹیفائی کیا جائے گا، تاکہ وہ اے ڈی بی کے لیے باقاعدگی سے تجاویز فراہم کرتے رہیں۔ ایوان صنعت و تجار ت سکھر کے صدر خالد کاکیزائی اور سکھر چیمبر کی لوکل باڈیز اینڈ ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کے کنوینر و سابق صدر ملک محمد رضوان الحق نے سکھر چیمبر کی جانب سے تحریری تجاویز پیش کیں جس پر ڈی سی صاحب نے شہر کے مسائل کے حل، ضلع امن کمیٹیوں میں بھی سکھر چیمبر کے نمائندگان کو شامل کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ نادر شہزاد خان نے کہا کہ سول اسپتال کی توسیع، مال گودام پر پارکنگ کا قیام، چھوہارہ مارکیٹ اور بڑی سبزی منڈی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، گولیمار صنعتی زون کی باؤنڈری وال کی تعمیر، رشید پارک میں پیڈل کورٹ کی تعمیر، کیمیکل والے دودھ کی پابندی کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی سے ذاتی طور پر ملاقات، ٹراما سینٹر کی فعالی،، برن سینٹر، فوڈ اسٹریٹ، اولپرز روڈ پر ایس آئی یو ٹی کو سکھر چیمبر کی عطیہ کردہ زمین پر ہیلتھ کی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر منصوبے اے ڈی بی میں شامل کیے جائیں گے اورنوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے اسپورٹس کے فروغ اور سکھر کی تعمیر و ترقی کیلئے دیگر منصوبے رکھے جائیں گے.