August 30, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر(بیورورپورٹ۔سید۔نصیر حسین زیدی دعا آن لاین میوز)ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سکھر حضور بخش میمن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا

IMG-20250930-WA0275
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر(بیورورپورٹ۔سید۔نصیر حسین زیدی دعا آن لاین میوز)ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سکھر حضور بخش میمن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے دفتر کی ہدایات اور اسلام آباد کے FABS ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق، SAP سسٹم کی اپ گریڈیشن کی سرگرمی 5 اکتوبر سے 19 اکتوبر 2025ء تک جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اکاؤنٹس کی کلوژنگ کی کارروائی ہیڈ آفس اور تمام ضلعی اکاؤنٹس دفاتر (DAOs) میں مقررہ سرور ڈاؤن ٹائم سے قبل مکمل کی جائے۔ تمام بقایا بل، کنٹی جنسیز اور اہم ادائیگیاں سرور ڈاؤن ٹائم سے قبل کلیئر کی جائیں۔ تمام آف سائیکل HR پے رولز بھی مقررہ تاریخ سے قبل مکمل کر کے جاری کیے جائیں۔ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نے مزید وضاحت کی ہے کہ 5 اکتوبر سے 19 اکتوبر 2025ء تک ضلعی اکاؤنٹس آفس سکھر کی جانب سے کسی بھی قسم کی ادائیگی نہیں کی جائے گی، لہٰذا تمام اداروں کے ڈی ڈی اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ضروری بل بروقت جمع کرائیں۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0