August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 07 ملزمان گرفتار

IMG-20250930-WA0273
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 07 ملزمان گرفتار

سکھر(بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر سکھر پولیس کی جانب سے سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف تھانوں کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 07 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔ایس ایچ او تھانہ روہڑی نے خفیہ اطلاع پر حدود کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں اور 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 14 بوتلیں شراب برآمد ہوئیں۔ گرفتار افراد میں عارف شر، نادر علی اور آفتاب چنہ شامل ہیں۔ پولیس نے ان کے خلاف 3/4 PEHO ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔ادھر ایس ایچ او تھانہ سنگرار نے بھی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک جوا اڈے پر چھاپہ مارا اور 04 جواری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران تاش کے پتے، جوا کھیلنے کا سامان اور نقد رقم برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نذیر لغاری، لال بخش لغاری، محمد خان جتوئی اور پرویز شاہ کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے پولیس ٹیموں کی بروقت اور کامیاب کارروائیوں پر شاباش دی اور واضح ہدایت کی کہ سماجی برائیوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0