August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

وفاقی محتسب کا روہڑی جنکشن ریلوے اسٹیشن کی خراب صورتحال پر نوٹس، ٹیم تشکیل

IMG-20250930-WA0272
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

وفاقی محتسب کا روہڑی جنکشن ریلوے اسٹیشن کی خراب صورتحال پر نوٹس، ٹیم تشکیل

سکھر(بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز)پاکستان ریلویز کے روہڑی جنکشن ریلوے اسٹیشن کے انتظامی معاملات میں سنگین خامیوں کو اجاگر کرنے والی الیکٹرانک میڈیا کی رپورٹ پر وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے فوری نوٹس لے لیامسافروں کو درپیش مشکلات اور عوامی خدشات کے پیش نظر وفاقی محتسب نے اسٹیشن کی صورتحال کا زمینی حقائق کی بنیاد پر جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہےٹیم میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے سینئر افسران،بالخصوص سکھر آفس کے ریجنل ہیڈ محمود شاہ شامل ہیں۔وفد کو ہدایت دی گئی ہےکہ وہ روہڑی جنکشن کا معائنہ کرے اور جامع رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کرے تاکہ مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔وفاقی محتسب کا یہ اقدام عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور قومی اداروں میں احتساب کو یقینی بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0