November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین میوز)تنظیم اصلاح الفقراء حسینیہ نقشبندیہ اہل سنت و جماعت پاکستان ضلع سکھر کے زیراہتمام ماہانہ

IMG-20250930-WA0271

سکھر(بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین میوز)تنظیم اصلاح الفقراء حسینیہ نقشبندیہ اہل سنت و جماعت پاکستان ضلع سکھر کے زیراہتمام ماہانہ محفلِ اسلامی حسبِ روایت ماہ کے چاند کی ۴ تاریخ کو جامع مسجد حرم مصطفیٰ، تیر چوک بھٹہ روڈ سکھر میں منعقد ہوئی۔محفل کی صدارت ہادی و رہنما، محبوب مرشد کریم حضرت سیدی و سندی قبلہ عالم سائیں سید غلام حسین شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ کی بیادت میں کی گئی۔ پروگرام کا آغاز درود شریف، حلقہ ذکر و مراقبہ سے ہوا، جس کے بعد حمد، نعت، منقبت اور تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ علما و مشائخ نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اصلاحی بیانات پیش کیے، جبکہ مرشد کریم کی کرامات، تعلیماتِ طریقت، نسبت اور محبت کا درس بھی دیا گیا۔محفل میں سلسلہ نقشبندیہ کے وابستہ پیروکاروں اور عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیم کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ماہِ ربیع الاول شریف میں ۱۵۰۰ سالہ جشنِ ولادتِ رسول ﷺ کے سلسلے میں ۳۰ روزہ پروگرامز سکھر کے مختلف مقامات پر منعقد کیے گئے، جن میں محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔آج کی محفل میں ان خوش نصیب عاشقانِ رسول ﷺ کو، جنہوں نے میلاد النبی ﷺ کے اجتماعات منعقد کیے، تنظیم اصلاح الفقراء حسینیہ سٹی سکھر کے عہدیداران کی جانب سے خصوصی “حسینی رومال” تحفے میں پیش کیے گئے۔ محفل کے اختتام پر پرتکلف لنگر عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ یہ سب مرشد کامل کی نگاہِ کرم کا فیض ہے اور ہمیں اپنے مرشد کریم کی نسبتِ حسینی پر فخر ہے۔تنظیم اصلاح الفقراء حسینیہ نقشبندیہ ضلع سکھر کے عہدیداران فقیر حاکم علی سومرو حسینی صدر فقیر مولوی محمد اسحاق انڑو حسینی سینئر نائب صدر فقیر غلام عباس سولنگی حسینی نائب صدر فقیر رئیس احمد راجپوت حسینی نائب صدر فقیر مولوی نور محمد کلہوڑو حسینی نائب صدر فقیر مولوی ولی اللہ ببو حسینی نائب صدر فقیر محمد عمران ملک حسینی خزانچی فقیر نذیر احمد انڑو حسینی جنرل سیکرٹری فقیر قربان علی ملوک حسینی جائنٹ سیکرٹری فقیر منتظر علی سومرو حسینی رابطہ سیکرٹری فقیر مولوی عبدالمجید بروہی حسینی پریس سیکرٹری فقیر شاہد حسین مگسیو حسینی آفس سیکرٹری تنظیم اصلاح الفقراء حسینیہ نقشبندیہ سٹی سکھر کے عہدیداران فقیر محمد فیاض حسینی صدربفقیر عبد الواحد شیخ حسینی سینئر نائب صدر فقیر سید طاہر علی شاہ حسینی نائب صدر فقیر رب نواز اعوان حسینی نائب صدر فقیر مولوی محمد اویس جمال حسینی نائب صدر فقیر عبد الکریم سومرو حسینی نائب صدر فقیر محمد خان سمون حسینی خزانچی فقیر بدرالدین بٹو حسینی جنرل سیکرٹری فقیر سید رضوان علی شاہ حسینی جائنٹ سیکرٹری فقیر امتیاز احمد زہر حسینی رابطہ سیکرٹری فقیر محمد ابراہیم زہر حسینی پریس سیکرٹری فقیر جہانگیر کتنی حسینی – آفس سیکرٹری