November 17, 2026

سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا سکھر پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی دھرنا اور بھوک ہڑتال

IMG-20250930-WA0251

سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا سکھر پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی دھرنا اور بھوک ہڑتال
ہیلتھ، ایجوکیشن سمیت 41 مختلف محکموں کے ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت، پینشن کٹوتی اور ڈی آر اے الاؤنس سمیت دیگر مطالبات پیش

سکھر(بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز)سکھر میں سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے تحت ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ڈسکا، آپکا، گھسٹا اور دیگر 41 محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی دھرنا دیا اور بھوک ہڑتال کی۔ اس موقع پر مرد و خواتین ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔احتجاجی دھرنے کی قیادت مرکزی قیادت سمیت
صدر شہزاد احمد عباسی, پیرا میڈیکل اسٹاف کے صدر فرید الدین بلوچ،جنرل سیکریٹری آیاز احمد کھوسو, اسد اللہ چاچڑ جنرل سیکریٹری تعلقہ محمد علی شیخ، خادم حسین کھوسو،عبدالرحمان جمالی، محمد اعظم مگنیجو،علی مردان شیخ، محمد اسماعیل، عبد القدیر میمن، عبد الحمید مہر، سائرہ حبیب، دریا بانو اور ساجدہ سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔ رہنماؤں نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن میں کٹوتی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ملازمین کو دیگر صوبوں کی طرح ڈی آر اے الاؤنس فراہم کرے اور ریٹائرمنٹ کے بعد گروپ انشورنس بھی دی جائے۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ اگر سندھ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو سکھر سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں آخری مرحلے میں کراچی میں وزیرِاعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔مظاہرے میں شریک ملازمین نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور یہ احتجاجی دھرنا اور بھوک ہڑتالی کیمپ مزید دو روز تک جاری رہے گا جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے۔