*میلسی میں دو مبینہ پولیس مقابلے۔ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی 4 فرار*
*میلسی میں دو مبینہ پولیس مقابلے۔ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی 4 فرار*
میلسی (محمدمختارسولگی) میلسی پولیس کے مطابق گزشتہ رات کو میلسی کے علاقے میں دو مبینہ پولیس مقابلے کے واقعات ہوۓ۔ ایک واقعہ ، ٹی چوک میلسی پر دوران گشت 3 کس نامعلوم ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر ان پر اندھا دھند سیدھی فائرنگ شروع کر دی. پولیس نے آڑ لے کر حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی.فائرنگ کے دوران 1 نامعلوم ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔باقی 2 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ہلاک ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے.موقع سے ملزم کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل اور پسٹل 30 بور بھی قبضہ پولیس میں لے لئے گئے۔بعد میں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت زاہد حسین سکنہ 90/15 ایل میاں چنوں سے ہوئی۔ ہلاک ملزم ضلع وہاڑی، خانیوال اور بہاولپور کے 26 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور 5 مقدمات میں اشتہاری تھا۔ ہلاک ملزم دوران واردات مزاحمت پر شہریوں کو فائرنگ کر کے ان کو قتل اور زخمی کرنے سے بھی دریغ نہ کرتا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر میلسی زعیم برلاس نے ہلاک ملزم کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے تحرک جاری ہے.
دوسرا واقع میں گزشتہ رات کو سی سی ڈی میلسی کی ٹیم سب انسپکٹر رانا کاشف علی کی سربراہی میں رات کے گشت پر موجود تھی ۔ ڈھمکی پل مترو روڈ کے قریب وہاں سے گزرنے والے تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا،مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کی بجاۓ پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ۔ پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ دوران فاٸیرنگ ایک ملزم موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جبکہ دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیدل فرار ہونے لگے۔ فرار ہونے کی کوشش میں موٹر سائیکل پر سوار ملزم تیز رفتاری کے باعث نہر کے پل کے پیلر سے ٹکرا گیا ۔ پیلر سے ٹکرانے کے بعد ملزم کی دائیں ٹانگ ٹوٹ گئی۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد آصف ولد ممتاز قوم بلوچ سکنہ سید بلوچ کے نام سے ہوئی یے جو کہ چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا اور کچھ عرصہ قبل تھانہ مترو ،چوکی دوکوٹہ سے پولیس حراست سے فرار ہوگیا تھا ۔زخمی ملزم کے قبضے سے پسٹل 30 بوربرآمد کرکے سب انسپکٹر سی سی ڈی رانا کاشف نے برائے علاج ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی منتقل کروا دیا.