November 17, 2026

*🛑غ_زہ جنگ خاتمے کیلئے امریکہ کا 21 نکاتی منصوبہ: غزہ کی جنگ بندی، تعمیر نو اور فلسطینی ریاست کی راہ ہموار کرنے کا اعلان* شہباز شریف نے

Screenshot_2025-09-30_114241

*🛑غ_زہ جنگ خاتمے کیلئے امریکہ کا 21 نکاتی منصوبہ: غزہ کی جنگ بندی، تعمیر نو اور فلسطینی ریاست کی راہ ہموار کرنے کا اعلان* شہباز شریف نے بھی ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے

1. غزہ کو غیرانتہاپسند اور دہشتگردی سے پاک خطہ بنایا جائے گا

2. غزہ کی تعمیر نو اس کے عوام کے فائدے کے لیے ہوگی

3. اسرائیل و حماس کے اتفاق پر جنگ فوری ختم اور آئی ڈی ایف کا بتدریج انخلا ہوگا

4. منصوبہ قبول کرنے کے 48 گھنٹوں کے اندر تمام زندہ اور شہید مغوی واپس کیے جائیں گے

5. اسرائیل کئی سو فلسطینی قیدیوں اور 1000 سے زائد گرفتار افراد کو رہا کرے گا

6. پرامن حماس ارکان کو عام معافی، جبکہ جانے کے خواہش مندوں کو محفوظ راستہ دیا جائے گا

7. روزانہ کم از کم 600 ٹرک امداد اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے اقدامات ہوں گے

8. امداد اقوامِ متحدہ، ریڈ کریسنٹ اور غیرجانبدار عالمی ادارے تقسیم کریں گے

9. غزہ کو عبوری ٹیکنوکریٹ حکومت چلائے گی، عالمی کمیٹی نگرانی کرے گی

10. ماہرین کی مدد سے غزہ کو جدید شہروں کے طرز پر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا

11. ایک اقتصادی زون قائم ہوگا، کم نرخوں اور بہتر تجارتی سہولتوں کے ساتھ

‏12. کسی کو غزہ چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا، واپسی کا حق حاصل ہوگا

13. حماس کو حکمرانی میں کوئی کردار نہیں دیا جائے گا، عسکری ڈھانچے ختم کیے جائیں گے

14. علاقائی شراکت دار سلامتی کی ضمانت فراہم کریں گے

15. بین الاقوامی استحکام فورس غزہ میں تعینات ہوگی اور فلسطینی پولیس کی تربیت کرے گی

16. اسرائیل نہ قبضہ کرے گا نہ الحاق، کنٹرول بتدریج بین الاقوامی فورس کے حوالے ہوگا

17. اگر حماس انکار کرے یا تاخیر کرے تو منصوبہ دہشتگردی سے پاک علاقوں میں نافذ ہوگا

18. اسرائیل قطر پر مستقبل کے حملے نہیں کرے گا، دوحہ کے کردار کو تسلیم کیا جائے گا

19. انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے بین المذاہب مکالمہ اور ذہنی اصلاحی پروگرام ہوگا

20. فلسطینی اتھارٹی کی اصلاحات مکمل ہونے کے بعد ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہوگی

21. امریکہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان سیاسی بات چیت شروع کرے گا