مسلم لیگ(ق) اوورسیز یوکے رہنما ڈاکٹرشوکت علی شیخ کی صدارت میں یوم تشکر دفاع تقریب کا انعقاد،، یوم تشکر دفاع تقریب میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی
مسلم لیگ(ق) اوورسیز یوکے رہنما ڈاکٹرشوکت علی شیخ کی صدارت میں یوم تشکر دفاع تقریب کا انعقاد،،
یوم تشکر دفاع تقریب میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی
یوکے برطانیہ(انٹرنیشنل رپورٹ) یوکے برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ(ق) اوورسیز برطانیہ کے رہنما ڈاکٹر شوکت علی شیخ کی صدارت میں یوم تشکر دفاع بڑی دھوم دھام سے منایا گیا جس میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی، پیپلز پارٹی کے رہنما شاہ نواز، امجد برکی، مسلم لیگ(ن) کے رہنما مشتاق منہاس، پی ٹی آئی سے حافظ عثمان، جماعت اسلامی سے عمر رشید احمد، آزاد کشمیر سے سخی صاحب کے علاوہ برطانیہ میں برمنگھم سٹی کے کونسلر جلیل احمد و مایہ ناز بیرسٹر رجب صاحب شامل تھے، میزبانی کے فرائض محمد شفیق صدر برمنگھم پاکستان مسلم لیگ(ق) اوورسیز برطانیہ نے احسن طریقے سے انجام دیئے،اسکے علاوہ بڑی تعدادِ میں مختلف مکاتب فکر کی مقامی شخصیات نے بھی شرکت کی اور مسلم لیگ(ق) کے کارکنوں نے بھی حصہ لیا، اس موقع پر فضا بار بار پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی، حکومت پاکستان اور پاک فوج کے سربراہ فیلڈمارشل سید عاصم منیر اور پوری افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کی گئی اور اپنے قائد جناب چودھری شجاعت حسین کے لئے دعا خیر مانگی گئی جبکہ ملک پاکستان کی خوشحالی کے لیے بھی دعا مانگی گئی اور یوم تشکر دفاع کی مناسبت سے دعوت کا اہتمام کیا گیا جبکہ آخر میں کیک بھی کاٹا گیا