وزیراعظم اور آرمی چیف پاکستان کی شان ہیں،کیپٹن عاصم ملک،،
وزیراعظم اور آرمی چیف پاکستان کی شان ہیں،کیپٹن عاصم ملک،،
وزیراعظم اور آرمی چیف کے والہانہ استقبال کا پاکستان اور دنیا کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،،
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی دنیا بھر میں غیرمعمولی پذیرائی اور عزت افزائی نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، اقوام متحدہ سمیت امریکہ اور دیگر ممالک کے کامیاب دوروں کے دوران جس انداز سے وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کا والہانہ استقبال کیا گیا پاکستان اور دنیا کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جس شاندار انداز میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈمارشل حافظ سیرعاصم منیر کو خوش آمدید کہا گیا اور مختلف نوعیت کے مذاکرات و معاہدات کیے گئے اس پر بطور پاکستانی مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے پاکستان کے لیے مستقبل میں سودمند ثابت ہوں گے اور پاکستان معاشی طور پر ایک مستحکم ملک کی صورت میں ابھر کر سامنے آئے گا، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کی حیثیت سے میں وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف فیلڈمارشل حافظ سید عاصم منیر کو بہترین سفارت کاری اور امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے کامیاب دوروں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور پرامید ہوں کہ پاکستان کے ان دو عظیم سپوتوں کے دورے اور بہترین سفارت کاری پاکستان کے لیے سودمند ثابت ہوں گے