August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

جیکب آباد :(نامہ نگار) سندھ ایمپلائیز الائنس کے تحت سرکاری ملازمین کا احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی ڈی سی چوک پر جاری رہا، جہاں درجنوں سرکاری

Screenshot_2025-09-27_195743
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

جیکب آباد :(نامہ نگار) سندھ ایمپلائیز الائنس کے تحت سرکاری ملازمین کا احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی ڈی سی چوک پر جاری رہا، جہاں درجنوں سرکاری اداروں کے ملازمین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ دھرنے میں پی ٹی الف کے ضلعی صدر عبدالجبار کوسو، گسٹا کے ضلعی صدر نصیب اللہ کوسو، آپکا کے ضلعي صدر عمران خان جکراڻي سمیت مختلف تنظیموں کے رہنما اور سیکڑوں ملازمین شریک ہوئے۔

احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی الف کے سابق مرکزی صدر انتظار حسین ڇلگری نے بھی خصوصی شرکت کی، جس سے ملازمین کا حوصلہ مزید بلند ہوا۔ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کی بے حسی اور عدم توجہ کے باعث سرکاری ملازمین کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونا، الاؤنسز کی کٹوتی، سروس اسٹرکچر کی بحالی اور دیگر بنیادی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

مقررین نے واضح کیا کہ ملازمین کے جائز مطالبات کو نظرانداز کرنا ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین دن رات عوامی خدمت میں مصروف رہتے ہیں لیکن بدلے میں انہیں مایوسی اور معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ملازمین رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور صوبے بھر میں دفاتر کا بائیکاٹ اور سڑکوں پر دھرنے دینے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0