August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

فتح جنگ (راجہ نورالہی عاطف سے) عالمی ادب اکادمی فتح جنگ کے زیر اہتمام عرفان خانی کے اعزاز میں مشاعرہ منعقد کیا گیا۔جس

IMG-20250929-WA1577
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

فتح جنگ (راجہ نورالہی عاطف سے) عالمی ادب اکادمی فتح جنگ کے زیر اہتمام
عرفان خانی کے اعزاز میں مشاعرہ منعقد کیا گیا۔جس کی
صدارت ممتاز شاعر پروفیسر یوسف خالد سر گودھا نے کی
جبکہ مہمانان خصوصی نامور شاعر ادیب محقق نقاد پروفیسر ڈاکٹر مرتضی ا حسن سرگودھا اور نامور شاعر حسین امجد اٹک تھے ۔ اس محفل مشاعرہ کےمہمان اعزاز معروف شاعرہ محترمہ زہرا بتول زہرا اسلام آباد اور معروف شاعر حبدار قائم اٹک تھے ۔خصوصی آمد صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعرہ ادیبہ صحافی محترمہ نمرہ ملک تلہ گنگ شامل تھیں ۔
نظامت کے فرائض معروف شاعر شعیب خان نے سر انجام دیے ۔ جن شعراء نے کلام سے نوازا ان میں یوسف خالد ،عرفان خانی ، شوکت کمال رانا ،حسین امجد ، ڈاکٹر مرتضی ا حسن ، نمرہ ملک ، حبدار قائم ، زہرا بتول زہرا ، مشتاق حیدر بے تاب ،سید فرخ احمد شاہ،سردار فخر عباس،بابر علی بابر،شیر علی دائم،عادل حسین، زاہد محمود اور
شعیب خان شامل ہیں۔ ادب شناس احباب نے اس تقریب میں شرکت کی اور تمامی شعراء اکرام کے کلام پر خوب داد سے نوازا ۔ عالمی ادب اکادمی فتح جنگ کی انتظامیہ اور سامعین نے بھرپور لگن اور محنت سے اس تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0