شاہوالا جنوبی (راجہ نورالہی عاطف سے) بزم سعد سرائیکی سنگت شاہوالا جنوبی کے زیر اہتمام چوتھا
شاہوالا جنوبی (راجہ نورالہی عاطف سے) بزم سعد سرائیکی سنگت شاہوالا جنوبی کے زیر اہتمام چوتھا سالانہ آل پاکستان سرائیکی مشاعرہ مورخہ یکم اکتوبر بروزبدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو بمقام شاہوالا جنوبی میں منعقد کیا جاءے گا۔
بانی پروگرام ملک محمد سلیم سعد واگھرہ کے مطابق پاکستان بھر سے پنجابی اور سرائیکی کے نامور شعراء کرام اپنا اپنا تازہ کلام پیش کر کے شرکائے محفل کو خوب محظوظ کریں گے ۔ انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے بزم سعد سرائیکی سنگت شاہ والا جنوبی تواتر سے ہر سال پنجابی اور سرائیکی ادب کے فروغ کے لیے کل پاکستان مشاعرہ کا انعقاد کرواتی ہے جس میں ملک بھر سے پنجابی اور سرائیکی کے ممتاز شعراء کرام خصوصی طور پر شرکت کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہر سال اس سرائیکی مشاعرے میں پہلے سے بڑھ کر اہل ذوق حضرات شرکت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ امسال بھی اس پروگرام کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے ۔