November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ سکاٹ سیکرٹری خوشاب ملک محمد خالد راہداری نے کہا ہے

IMG-20250929-WA1456

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ سکاٹ سیکرٹری خوشاب ملک محمد خالد راہداری نے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب رانا شبیر احمد صابری کی زیر نگرانی جہاں ضلع خوشاب کے سرکاری سکول نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں روز افزوں بھرپور کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں وہاں سکاوئٹنگ کو بھی فروغ مل رہا ہے ۔ وہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ امسال ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں نے سی ای او ایجوکیشن خوشاب رانا شبیر احمد صابری کی سرپرستی میں گھوڑا گلی مری سکاؤٹنگ کیمپ میں شرکت کی اور اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہمارے سکولز نے وہاں مختلف مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں ۔ ملک محمد خالد راہداری نے کہا کہ ممتاز ماہر تعلیم سی ای او ایجوکیشن رانا شبیر احمد صابری نے بذات خود مری میں قائم سکاؤٹنگ کیمپ میں جا کر خوشاب کے سکاؤٹس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔ ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری خوشاب نے کہا کہ انشاءاللہ ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں طلباء اور طالبات میں سکاوٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہم اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ خوشاب کے مختلف سرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹرز اور ان کا ٹیچنگ سٹاف طلباء کو سکاوٹنگ کی طرف رغبت دلانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحلہ وار ضلع خوشاب کے اساتذہ کرام کو بھی سکاوٹنگ کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں طلباء کو سکاؤٹنگ کے حوالے سے مستفید کر سکیں ۔