خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے شہریوں کے مسائل سُنے اور شہریوں کے مسائل کے
خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے)
وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے شہریوں کے مسائل سُنے اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات صادر کیے۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوخوشاب عبدالستار خان،اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد حسیب الرحمٰن، ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ آفیسر سعد صہیب سرور بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، شہری بلا جھجک اپنے مسائل بیان کریں اور سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سُنے جاتے ہیں ۔ انہوں نےمتعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کہ سائلین کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے۔ شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے نیز محکموں میں غفلت ،سُستی و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی گئی تمام محکمے اپنی ڈیوٹی عوامی خدمت میں فرض سمجھ کر نبھائیں