November 17, 2026

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت ریکارڈ مدت میں مکمل

Screenshot_2025-09-27_195743

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت ریکارڈ مدت میں مکمل
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ، سیکرٹری واصف خورشید اور اریگیشن کی پوری ٹیم کو شاباش
مظفر گڑھ کے نواحی علاقے نوراجہ بھٹہ بند،موٹروے سائیڈ پر حافظ والا میں 23ہزار فٹ ڈسٹری بیوٹری ٹریک کی تعمیر و مرمت مکمل
دو سڑکوں پر 410فٹ طویل شگاف پر،33700فٹ طویل شگاف پر کرنے کا 80فیصد سے زائد کام مکمل
لاہور28ستمبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت ریکارڈ مدت میں مکمل کر لی گئی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ، سیکرٹری واصف خورشید اوراریگیشن کی پوری ٹیم کو شاباش دی-مظفر گڑھ کے نواحی علاقے نوراجہ بھٹہ بند کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی ہے-بندمیں سیلاب سے پڑنے والے شگاف پر کر دئیے گئے- سیلاب سے متاثرہ 1960 فٹ طویل حفاظتی بند کی تعمیر مکمل کر لی گئی-نوراجہ بھٹہ بند پر 1250فٹ طویل شگاف پر کرلیا گیا-نوراجہ بھٹہ بند کو 3450فٹ تک مضبوط حفاظتی بند میں بدل دیاگیا-موٹروے سائیڈ پر حافظ والا میں 23ہزار فٹ ڈسٹری بیوٹری ٹریک کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی -دو سڑکوں پر 410فٹ طویل شگاف بھی پر کرلئے گئے -33700فٹ طویل شگاف پر کرنے کا 80فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکاہے جبکہ باقی ماندہ کام کی تیزی سے تکمیل جاری ہے- چوتھے نہر پر پڑنے والے 283فٹ شگاف کی تعمیر و مرمت بھی مکمل کر لی گئی ہے-
٭٭٭٭