November 17, 2026

یہ عائزہ خان کی بھابھی ہیں کچھ دن قبل شادی ہوئی سوشل میڈیا پہ تصاویر لگی تو لوگوں کے کمنٹس نے معاشرے کی وہ بھیانک صورت دکھائی

FB_IMG_1759118921079

یہ عائزہ خان کی بھابھی ہیں کچھ دن قبل شادی ہوئی سوشل میڈیا پہ تصاویر لگی تو لوگوں کے کمنٹس نے معاشرے کی وہ بھیانک صورت دکھائی جس میں سبھی اچھی اچھی پوسٹس کرنے والوں کے اندر کی ساری غلاظت باہر آ گئ ، بڑی عمر کی بڈھی ملی ، یہ آنٹی ہی ملی ، کوئی لکھ رہا اتنی موٹی کوئی کہہ رہا موٹی آسامی ہو گی ، کوئی باہر کی نیشنلٹی بتا ریا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہم کون لوگ ہیں ؟؟؟؟؟

سبھی کے گھر بہنیں بیٹیاں ہیں ، کیا رنگ کا سانولا ہونا یا دانتوں کا ہلکا سا اونچا ہونا یا معمولی سا بلدی ہونا اتنا بڑا جرم ہے کہ آپ اسے سہاگن ہوتے دیکھ نہیں پا رہے دعا نہیں دے رہے آپ مذاق اڑا رہے اللہ تو کہتا ہے کہ

ایک دوسرے کو برے القاب سے مت پکارو ۔۔۔سورہ حجرات

اللہ تو فرماتے ہیں ” ایک دوسرے کا مذاق مت اڑاؤ ” تربیت معاشرہ کرتا پے یا والدین جو بھی کرے جو انسان کے اپنے اندر کی اخلاقیات اور شعور بھی ہوتا۔ ۔

وہ شخص جو اسے محبت سے بیاہ کر لے جا رہا شپ سب سے کہیں گنا بہتر ہے پھر تو ۔۔۔۔کم از کم آپ کی طرح ہہ تو نہیں کہتا کہ چونکہ میرے گھر والوں کو خوب صورت لڑکی چاہئے اس لئے تم مجھ سے شادی کے قابل نہیں، اور پھر گھر والوں کی مرضی کی شادی کر کے بھی آپ ساری زندگی بے سکون ہی رہتے تو کیا حرج ہے اس شخص نے اپنی پسند کی ہوئی لڑکی سے شادی تو کی نا عزت تو دی نا ۔۔۔۔آپ کے لئے وہ موٹی ہے ،کالی ہے مگر اس کے لئے گھر کی عزت ہے۔ ۔۔۔آپ لوگوں کی نفرت اور حقارت اگر ایسی لڑکی کے لئے آئی ہے تو کسی لنگڑی لولی ، معذور کے لئے کیا ہو گی۔

آپ کو کیا لگتا ہے آپ نے کمنٹس میں کی گئ عزت نفس کی پامال کا جواب اللہ کو نہیں دینا ؟؟؟؟

آپ نے مینسجر میں کہی باتوں کا حساب نہیں دینا؟؟؟؟؟

دینا ہو گا آپ کو اپنے لکھے گئے ایک ایک حرف کا حساب اللہ کے ہاں دینا پے سو سوچ سمجھ کے لکھا اور بولا کریں فیس بک پہ لکھنے کی اجازت ملنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ لوگوں کی تحقیر کرتے پھریں جبکہ آپ خود بھی کامل نا ہوں۔

اللہ ہمیں آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے آمین

(حجاب گل )