November 17, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شہر اور گردونواح میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقہ مکین پریشان ڈی پی او بہاولنگر سے نوٹس لینے

Screenshot_2025-09-27_195743

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شہر اور گردونواح میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقہ مکین پریشان ڈی پی او بہاولنگر سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں علاقہ مکین شدید پریشان ہیں نا معلوم چور قریبی علاقہ ٹبہ غلیانوالہ وارڈ نمبر 7سے ملک شہزاد افضل لونگا کی ہزاروں روپے مالیت کی دن دھاڑے قیمتی بکری چرا کر فرار ہو گئے دوسری چوری کی واردات میں نا معلوم چور قریبی گاؤں چک نمبر 99سکس آر سے چوہدری شاہد محمود کا قیمتی بکرا چرا کر رفوچکر ہو گئے فقیروالی کے علاقے میں نا معلوم چور آڑھت کی دوکان سے لاکھوں روپے چرا کر لے گئے اہل علاقہ نے ڈی پی او بہاولنگر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔