ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)دنیا میں دو ریاستیں پاکستان اور اسرائیل مذہب کے نام پر وجود میں آئیں
ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)دنیا میں دو ریاستیں پاکستان اور اسرائیل مذہب کے نام پر وجود میں آئیں
اسرائیل اپنے مذہب پر عمل پیرا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں ابھی تک نظام مصطفی کا نفاذ نہ ہو سکا ان خیالات کا اظہارفاطمہ مسجد میں میں تنظیم اسلامی کے زیر انتظام تین روزہ “سیرت مصطفی” کانفرنس کے اختتامی سیشن سے تنظیم اسلامی کے سینیئر مدرس حاجی نثار احمد شفیق نے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات کی پیروی کرنے سے ہی کامیابی مل سکتی ہے
کامیاب انسان وہ ہوتا ہے جو سچا اور دیانت دار ہے، بد دیانت انسان کے مقدر میں رسوائی لکھ دی گئی ہے انشاءاللہ بہت جلد اسلام پوری دنیا پر غالب ہوگا اور ورلڈ آرڈر کی چابی مسلمانوں کے ہاتھ میں ہوگی
کیونکہ میرے نبی کا پہلا تعارف وہ صادق اور امین تھے
امت کو سچائی کی طرف لوٹنا ہوگا غیر مسلم بھی میرے نبی کے صادق اور امین ہونے کی گواہی دیتے تھے
اج زلزلہ اور سیلاب کی تباہ کاریاں اور دعا نہ قبول ہونے کی وجہ سے حرام رزق کی کمائی ہے ائیں کوشش کریں دنیا والوں کے اگے ہاتھ نہ پھلائیں محنت کریں جدوجہد کریں کیونکہ مومن کا بھروسہ اللہ رب العزت کی ذات پر ہوتا ہے