سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ سکھر۔سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر سکھر کے 41 سرکاری دفاتر میں ملازمین کی ہڑتال 6 اکتوبر تک جاری رہے گی
سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔
سکھر۔سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر سکھر کے 41 سرکاری دفاتر میں ملازمین کی ہڑتال 6 اکتوبر تک جاری رہے گی اور پریس کلب اور منتخب نمائندوں کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپس لگائے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم کے سکھر کے ڈویژنل رہنماؤں شھزاد علی عباسی،علی مردان عبد القیوم کھوسو عبد الحمید مھر محمد علی مھر محبوب کھوکھر ریاض شاہ عبد الباسط محمد علی شیخ، محمد پناہ سومرو آغا طاہر مغل محمد اسماعیل مھر ایاز کھوسو نے کہا کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے ملازمین کو بھی ریٹائرمنٹ کے بعد گروپ انشورنس دیا جائے، ڈی آر اے الاؤنس کے ساتھ فیملی پنشن بھی بحال کی جائے، فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمت دی جائے، جبکہ پنشن سے کٹوتی بند کی جائے۔ اگر سندھ حکومت نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے تو سندھ میں تمام سرکاری محکمے بند کر دیے جائیں گے اور 6 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ سندھ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔رہنماؤں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ ایمپلائز الائنس کی جانب سے دیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کیا جائے اور ملازمین میں پھیلی مایوسی اور بے چینی کو ختم کیا جائے۔