خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کی نامور ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کی نامور ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کی اہمیت اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ہمیں اس بات پر بڑی خوشی ہے کہ تحصیل نورپورتھل کے علاقوں کدھی اور تھل میں ہماری نوجوان نسل کی اس طرف رغبت بڑھ رہی ہے ۔یوتھ میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونما کے لیے بھی نہایت ضروری ہیں۔ کھیل نہ صرف انسان کو چاق و چوبند رکھتے ہیں بلکہ نظم و ضبط، برداشت اور ٹیم ورک جیسے اوصاف بھی پیدا کرتے ہیں۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ ہم تحصیل بھر میں کھیلوں کی سرپرستی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور اس حوالے سے جہاں کہیں بھی ہمارا تعاون درکار ہوتا ہے تو ہم دامے درمے سخنے اور قدمے بھرپور کوشاں رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کی ترویج کے لیے سماجی حلقوں کو بھی بھرپور متحرک کردار ادا کرنا چاہیے ، کھیلوں کے باقاعدہ مقابلے منعقد کیے جائیں تاکہ نوجوان نسل منفی سرگرمیوں سے بچ کر مثبت رجحانات کی طرف راغب ہو۔ ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ کھیل انسانی شخصیت میں خوداعتمادی پیدا کرتے ہیں اور قومی سطح پر کھیلوں کے مقابلے ملک کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین نے زور دیا ہے کہ کھیلوں کو نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے تاکہ ایک صحت مند اور توانا معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ تحصیل نورپورتھل کے ہر علاقے میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی بھرپور طریقے سے سرپرستی کریں گے تاکہ ہماری نوجوان نسل بہترین طریقے سے پروان چڑھ کر ملک وملت کا قیمتی سرمایہ ثابت ہو ۔