September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا محترمہ صائمہ منظور نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کا فروغ بہت ضروری ہے ۔ کھیل کا میدان ہمیں نظم و ضبط اور اخلاقی تربیت سکھاتا ہے ۔

IMG-20250928-WA0357(2)
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا محترمہ صائمہ منظور نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کا فروغ بہت ضروری ہے ۔ کھیل کا میدان ہمیں نظم و ضبط اور اخلاقی تربیت سکھاتا ہے ۔ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے کھیل کے میدان سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنھوں نے شہداءہاکی فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام تقسیم ایوارڈ کی عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، فیاض ہنجرا، عامر ملک، محمد بشیر، حافظ محمد طاہر،ملک سرفراز،ملک فیصل،ارشد چوہان،عالمگیر،جاوید ٹوانہ،ممتاز الٰہی(پی ٹی ) اور دیگر حضرات بھی موجو دتھے۔ صائمہ منظور نے مزید کہا کہ شہداءہاکی فاﺅنڈیشن کا قیام خوش آئند ہے ۔ طالب علموں کی شمولیت کے خاطر خواہ نتائج ہمارے سامنے ہوں گے۔ صحت مند اذہان کے لیے ، صحت مند جسموں کا ہونا بہت ضروری ہے ۔کھیل اچھی صحت اور اچھے ذہن کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ سرگودھا کھیلوں کے اعتبار سے بہت مقبول ہے ۔ قومی مقابلوں میں یہاں کے کھیلاڑیوں نے بہت شہرت حاصل کی۔ کمپنی باغ کے اس ہاکی گراﺅنڈ میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان 1951ءمیں اپنی شہادت سے پہلے تشریف لائے۔ یہ تاریخی گراﺅنڈ ہمارے لیے اپنی پہچان آپ ہے ۔ منتظمین نے بڑی کامیاب کوشش کی ہے ۔ اس موقع پر پنجاب ہاکی کلب اور علی عامرہاکی کلب کے مابین ہاکی میچ کھیلا گیاجو پنجاب کلب نے تین کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔ قبل ازیں پنجاب یوتھ ہاکی اکیڈمی اور علی عامر یوتھ ہاکی اکیڈمی کے درمیان میچ ہوا جو کہ پنجاب یوتھ ہاکی اکیڈمی نےایک ، صفرکے مقابلے سے جیت لیا۔ متعدد کھلاڑیوں اور زندگی کے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والوں کو میڈل دیئے گئے۔محترمہ صائمہ منظور اور ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے ایوارڈز تقسیم کیے۔ فوجی بینڈ کو کیش ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کھیلاڑیوں کی کثیر تعداد نے ہاکی گراﺅنڈ کی رونق کو چار چاند لگا دیے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0