September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے)اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور نے اپنے خصوصی دورہء آدھی کوٹ کے دوران آدھی کوٹ پوسٹ آفس کاافتتاح کردیا

IMG-20250928-WA0291
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے)اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور نے اپنے خصوصی دورہء آدھی کوٹ کے دوران آدھی کوٹ پوسٹ آفس کاافتتاح کردیا۔ آدھی کوٹ پہنچنے پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور عوام میں گھل مل گئے اور مختلف علاقوں سے آئے ہوءے لوگ ان کے ساتھ سلفیاں بھی بناتے رہے۔ آدھی کوٹ پوسٹ آفس کی افتتاحی تقریب میں مختلف علاقوں سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان ایڈووکیٹ ملک شاہداقبال بگھور نے اظہار خیال کرتے ہوءے کہا کہ انشاءاللہ ہم علاقائ تعمیروترقی کے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی اجتماعی تعمیر وترقی ہمارا محورومقصدہے ۔ انشاءاللہ اس عظیم مشن کےلیے اپنی مخلصانہ جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ ہم تھل کے عوام کی بے پایاں محبتوں ، مروتوں ، چاہتوں اور عزتوں کے مقروض ہیں ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور اور ہمارے دل اپنی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ یہاں کے باسیوں کےلیے بہترین انفراسٹریکچر کی فراہمی سمیت جدید دور کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کےلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے تاکہ یہ علاقہ شاہراہء ترقی پر گامزن ہو اور یہاں کے باسی ملکی تعمیروترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ دورہ ء تھل کے دوران علاقہ کدھی اور علاقہ تھل کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود نے ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور سے خصوصی ملاقات کرکے انہیں بطور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباددی اور ان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ اس موقع پر عوامی وفود نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان کو ان کے عوام دوست جذبے پر بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0