November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز) سانگی تھانے کی حدود میں واقع فقیر آباد کے قریب گاؤں محرم خان مگسی میں پانچ سالہ پرانے زمینی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک

IMG-20250928-WA0103

سکھر (بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز) سانگی تھانے کی حدود میں واقع فقیر آباد کے قریب گاؤں محرم خان مگسی میں پانچ سالہ پرانے زمینی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص سمیت مویشی زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے علی حسن مگسی کو سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت نازک قرار دی ہے۔تفصیلات کے مطابق، علی حسن مگسی آج صبح زمین پر پانی چھوڑنے کے لیے گیا تھا کہ اسی دوران ملزمان فتاح مگسی، جلال مگسی، جبار مگسی، عابد مگسی، اعجاز مگسی اور دیگر نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک مینھن اور ایک گائے بھی زخمی ہوگئے۔زخمی کے ورثاء دیدار علی مگسی، منٺار علی مگسی، میرل مگسی، نياز احمد مگسی اور دیگر نے سول اسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ زمینی تنازعے میں ملزمان گزشتہ پانچ برسوں سے ان کی زمین پر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس دوران متعدد بار فائرنگ اور فصلوں کو نقصان پہنچایا گیا اور زمین خالی کرنے کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔ ورثاء کے مطابق، ملزمان کے خلاف پہلے بھی چار ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں لیکن پولیس تاحال کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔احتجاجی مظاہرین نے الزام لگایا کہ تین ماہ قبل بھی انہی ملزمان نے ان کے رشتہ دار زاہد مگسی کو گولیاں مار کر زخمی کیا اور مچھلی فارم کو نقصان پہنچایا، مگر پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ ان کے مطابق، بااثر ملزمان قتل، ڈکیتی، اغواء اور چوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں، شاید اسی وجہ سے پولیس بھی ان کے خلاف کارروائی کرنے سے کتراتی ہے۔ورثاء نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام کو انصاف فراہم کرتے ہوئے بااثر اور خطرناک ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔