November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز) ایجوکیشن ٹاسک فورس ضلع سکھر کے چئیرمین ملک محمد رضوان الحق نے کہا ہے کہ جدت

IMG-20250928-WA0102

سکھر (بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز) ایجوکیشن ٹاسک فورس ضلع سکھر کے چئیرمین ملک محمد رضوان الحق نے کہا ہے کہ جدت کے اس دور میں علم کی روشنی عام کئے بغیر ترقی کا خواب نہیں دیکھا جاسکتا، ہم اپنے بچوں کو دور جدید سے ہم آہنگ کریں گے اور انہیں جدید و معیاری تعلیم فراہم کریں گے تو ہی وہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیتیں حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے، ہمیں اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے آج سے ہی فروغ علم کی کوششوں کو تیز سے تیز ترین کرنا ہوگا، والدین بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور بچوں کی تعلیم کے معاملے میں کسی بھی قسم کی سستی و کوتاہی نہ کریں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایجوکیشن ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر وائس چیئر پرسن عزرا جمال جنرل سیکریٹری نصیر شاہ اور محلہ کمیٹی کےذمہ داران و ممبران شرکت کی، اجلاس میں ایجوکیشن سے متعلق مسائل پر غور ہوا اور مختلف تجاویز تجاویز پیش کی. مقررین نے کہا کہ ایجوکیشن ٹاسک فورس کا مقصد ہی یہ ہے کہ فروغ علم میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، ہم اگر بہتر معاشرہ تشکیل دینا اور ترقی کی منازل طے کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں تعلیم سب کے لئے نعرے کو حقیقی معنوں میں عملی تعبیر دینا ہوگی، اس کے بغیر ترقی کسی صورت ممکن نہیں. اجلاس میں پیش کردہ مختلف تجاویز پر سنجیدگی سے غور و فکر کے بعد اہم فیصلے بھی کئے گئے.