اسلام آباد(راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کے ایک اور قابل فخر سپوت ایڈووکیٹ ملک محمد وسیم سجاد اعوان کا اعزاز، پیرا فورس میں بطور پراسیکیوٹر
اسلام آباد(راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کے ایک اور قابل فخر سپوت ایڈووکیٹ ملک محمد وسیم سجاد اعوان کا اعزاز، پیرا فورس میں بطور پراسیکیوٹر منتخب ، عوامی، سماجی ،تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ ملک محمد وسیم سجاد اعوان نورپورتھل کی اعوان فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ وہ نامور معلم ملک غلام محمد اعوان المعرف جی ایم اعوان مرحوم کے صاحبزادے ، مقامی صحافی محمد خالد جاوید اعوان اور ممبر ایم سی ڈویلیپمنٹ کمیٹی نورپور محمد نسیم جمشید اعوان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ملک محمد وسیم
سجاد اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ میری پے در شاندار کامیابیاں اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم ، میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کا ثمر ہیں ۔ انشاءاللہ پیرا فورس میں پراسیکیوٹر کی حیثیت سے اپنی تفویض کردہ ذمہ داریوں سے عہدہ براء ہونے کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فر گزاشت نہیں کروں گا ۔ دریں اثناء ایکس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک طاہر رضا بگھور، ایڈووکیٹ سید مسرت عباس شاہ ، ایڈووکیٹ مہر رکن عالم، ایڈووکیٹ ملک مسعود الحسن اعوان، سینیئر صحافیوں ملک محمد حیات جوئیہ ، ایم نور دین ، راجہ نور الہی عاطف، سیٹھ ثمر سلطان ملک غلام جیلانی وڈھل ، ملک حاجی شوکت حیات کھارا، راجہ محمد عرفان قاسم، ملک عبدالمجید وڈھل ،مہر ضرار احمد اختر ، اکرام اللہ خان ، تصور عباس بھٹی، سوشل ورکرز سردار محمد متاع خان بلوچ اور نمبردار ملک اسد عباس بگھور نے ایڈووکیٹ ملک محمد وسیم سجاد اعوان کو پیرا فورس میں بطور پراسیکیوٹر تعیناتی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔