سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی منتخب نمائندوں کی اپنے علاقے کو تسلیم کرنے سے انکار، ترقیاتی کام ٹھپ
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
منتخب نمائندوں کی اپنے علاقے کو تسلیم کرنے سے انکار، ترقیاتی کام ٹھپ
سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ
سکھر (بیورورپورٹ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے یو سی 10 اور یو سی 9 جیئی شاہ ٹاؤن کے منتخب چیئرمینوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ منتخب نمائندوں نے نہ صرف اپنے علاقے کے عوام کو شہری تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے بلکہ ترقیاتی کام کرانے سے بھی مکمل انکار کردیا ہے۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت سرفراز ڈومکی، عبداللہ گڈانی اور دیگر رہنماؤں نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ یو سی 10 اور یو سی 9 کے عوام بارہا اپنے نمائندوں سے رابطے میں آئے، لیکن اس کے باوجود علاقے میں سڑکیں، راستے اور نالیاں تعمیر نہیں کی گئیں۔ منتخب نمائندے علاقے میں آنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے ان چیئرمینوں نے علاقے کے عوام کو ماننے سے ہی انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں مگر ہمارے منتخب نمائندے ہمیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں، جو سراسر ناانصافی ہے۔رہنماؤں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اس مسئلے کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو ایک بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ چیئرمینوں اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔