سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر۔جامع مسجد درسگاہ عالیہ سید صدر الدین شاہ بادشاہ میں عظیم الشان میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس و بڑی گیارہویں شریف کا انعقاد ہوا۔جس کے مہمانِ
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر۔جامع مسجد درسگاہ عالیہ سید صدر الدین شاہ بادشاہ میں عظیم الشان میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس و بڑی گیارہویں شریف کا انعقاد ہوا۔جس کے مہمانِ خصوصی پیر طریقت فخر السادات حضرت قبلہ پیر سید ضمیر حسین شاہ جیلانی مقرر خاص علامہ حافظ محمد شہزاد قادری صدارت مجاہدِ اہلسنت مشرف محمود قادری نے کی۔دیگر مھمانان گرامی میں مولانا قاری احمد مشاہد قادری،صوفی علی گوہر معصومی، ڈاکٹر سعید اعوان، صوفی شاہد شاہ معصومی، محمد شکیل صدیقی، حاجی محمد ریاض کھوکھر تھے کانفرنس میں علامہ رضوان خان،محمد ثاقب کھوکھر اور دیگر ثناء خواں حضرات نے نعتیہ کلام پیش کیا کانفرنس سے علامہ حافظ محمد شہزاد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنانان اسلام کی سازشیں مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسول کو ختم نہیں کرسکتیں ،نام محمد ہر مسلمان کے دل میں روشنیوں کی طرح چمک دمک رہا ہے سید عالم نور مجسم کے نام نامی اسم گرامی پر بھارت میں ایف آئی آر کا اندراج مذہبی دہشتگردی ہے ہم مودی حکومت کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں