سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز پیپلز لیبر بیورو سٹی سکھر کے جنرل سیکریٹری آغا بشیر ترین تین ماہ کے لیے معطل
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز
پیپلز لیبر بیورو سٹی سکھر کے
جنرل سیکریٹری آغا بشیر ترین تین ماہ کے لیے معطل
سکھر (بیورورپورٹ)پیپلز لیبر بیورو سکھر ڈویژن کے صدر غلام اکبر سارنگ چانڈیو کے دستخطوں سے ایک اہم نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت پیپلز لیبر بیورو سٹی سکھر کے جنرل سیکریٹری آغا بشیر ترین کو تین ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق، معطل عہدیدار کو 27 جولائی 2025 کو نوٹس نمبر 08-PLB-SUK-DIV جاری کیا گیا تھا، جس میں ان سے تنظیمی معاملات پر وضاحت طلب کی گئی تھی، تاہم انہوں نے تاحال کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔ تنظیم کے اصولوں کے مطابق، ایسی غیر سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ان کے عہدے سے عارضی طور پر تین ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے۔نوٹس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ معطلی کے دوران وہ تنظیم کے کسی بھی معاملے کو نہیں چلائیں گے۔ اس کے علاوہ، انہیں تین ماہ کے اندر وضاحت پیش کرنی ہوگی، جس کے بعد آئندہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔تنظیمی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پیپلز لیبر بیورو سٹی سکھر کے سینیئر ڈپٹی جنرل سیکریٹری مجیب الرحمان شیخ کو تمام تنظیمی اختیارات منتقل کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ تنظیم کے ضوابط، جوابدہی اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔