سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی 6 سالہ بچی فضا شیخ ایک ہفتے سے لاپتہ، اہلِ خانہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاج
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
6 سالہ بچی فضا شیخ ایک ہفتے سے لاپتہ، اہلِ خانہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاج
سکھر (بیورورپورٹ) سکھر کے علاقے قریشی گوٹھ کے رہائشی شیخ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی 6 سالہ بچی کے لاپتہ ہونے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت امیر علی شیخ، حاجی علی حسن شیخ، بھائی خان شیخ، دلدار شیخ سمیت دیگر علاقہ مکینوں نے کی۔احتجاجی مظاہرے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہلِ خانہ نے بتایا کہ ہماری کمسن بیٹی فضا شیخ گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ ہے، تاہم اب تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ دلدار شیخ اور بھائی محمد موسیٰ شیخ نے کہا کہ ہم اپنی 6 سالہ بیٹی کی گمشدگی پر شدید کرب اور پریشانی میں مبتلا ہیں اور آج یہاں آ کر نہ صرف متعلقہ اداروں بلکہ عوام الناس سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ بچی کی تلاش میں ہمارا ساتھ دیا جائے۔اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی جانب سے تاحال کسی قسم کی تسلی بخش کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے، جس کے باعث ہمارا دکھ اور بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ہماری بچی فضا شیخ کو بحفاظت بازیاب کرائے۔مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر بچی کی بازیابی کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔