September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر پریس کلب کے باہر سروری برادری کا احتجاجی مظاہرہ، پولیس اہلکار پر زمین پر قبضے اور حملوں کے الزامات

IMG-20250927-WA0198
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر پریس کلب کے باہر سروری برادری کا احتجاجی مظاہرہ، پولیس اہلکار پر زمین پر قبضے اور حملوں کے الزامات

سکھر (بیورورپورٹ) روہڑی سیمنٹ فیکٹری سروری گاؤں کے رہائشی سروری برادری کے مرد و خواتین نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پٹنی تھانہ پر تعینات پولیس اہلکار سجاد سروری اور اس کے بھائی پر سنگین الزامات عائد کیے۔شاہد علی، ممتاز علی اور پروین خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار سجاد سروری اور اس کا سگا بھائی ان کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ان پر حملہ کیا گیا اور فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں پروین خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی جبکہ سراج علی کو اندھا دھند فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ افراد آئے روز انہیں تنگ کرتے ہیں، دھمکیاں دیتے ہیں اور زمین پر قبضے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، مگر پولیس کوئی مدد فراہم نہیں کر رہی۔مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیا جائے، پولیس اہلکار سجاد سروری اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0