عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) اکانٹنٹ جنرل سندھ کی جانب سے جاری کردہ سرکیولر کے مطابق، اسلام آباد کے ایف اے بی ایس (FABS
عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) اکانٹنٹ جنرل سندھ کی جانب سے جاری کردہ سرکیولر کے مطابق، اسلام آباد کے ایف اے بی ایس (FABS) ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے SAP سسٹم کی اپ گریڈیشن کی سرگرمی 5 اکتوبر 2025 سے 19 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔ اس ضمن میں ضلع اکاؤنٹس آفیسر عمرکوٹ محمد عالم سومرو نے ضلع عمرکوٹ کے کہ تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام اکاؤنٹس کی کلوزنگ سے متعلق کارروائیاں مرکزی دفتر اور تمام ضلعی اکاؤنٹس آفیسز (DAOS) کی جانب سے مقرر کردہ سرور ڈائون ٹائم سے قبل مکمل کی جائیں۔ تمام بقایا جات، بلز، کنٹیجنسی بلز تمام اور اہم ادائیگیاں سرور ڈائون ٹائم سے پہلے کلیئر کی جائیں۔ اسی طرح تمام ایچ آر ، پے رولز بشمول آف سائیکل پے رولز بھی سرور ڈائون ٹائم سے قبل مکمل کیے جائیں۔ ضلع اکانٹس آفیسر عمرکوٹ محمد عالم سومرو نے مزید کہا ہے کہ 5 اکتوبر 2025 سے 19 اکتوبر 2025 تک ضلع اکاؤنٹس عمرکوٹ کی جانب سے کسی بھی قسم کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔