خوشا ب (راجہ نورالہی عاطف سے )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت پاکستان کا 77واں یوم آزادی بھر پور شجرکاری کے ذریعے منایا جارہا ہے۔ “پلانٹ فار پاکستان”مہم کے تحت شاہ والا شیلٹر بیلٹ فاریسٹ قائدآباد میں شجرکاری کی تقریب منعقد کی گئی
خوشا ب (راجہ نورالہی عاطف سے )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت پاکستان کا 77واں یوم آزادی بھر پور شجرکاری کے ذریعے منایا جارہا ہے۔ “پلانٹ فار پاکستان”مہم کے تحت شاہ والا شیلٹر بیلٹ فاریسٹ قائدآباد میں شجرکاری کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب تھے۔تقریب میں ایگرو فوریسٹری فارمیٹ کے تحت 40 ایکڑ رقبہ پر جامن کے 14500 پودے لگائے گئے۔ اس موقع پرسابق ایم پی اے/جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن خوشاب ملک کرم الٰہی بندیال،اے سی قائدآباد خرم مختار بھنگو، جی ایچ ایس شاہ والا کے طلباء اور مقامی لوگوں نے شجرکاری کے ذریعے جشن آزادی منانے میں شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم جشن آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم کو حصہ بنا کر ملک سے محبت کا ثبوت دے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں پاکستان ملا اور آج کے دن ہمم سب عہد کریں کہ ہم سب مل کر ملک کو سرسبز وشاداب بنائیں گے۔