میلسی میں مہنگائی عروج پر۔دکاندار من مانے ریٹ وصول کرنے لگے۔ وزیر اعلی و دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
میلسی میں مہنگائی عروج پر۔دکاندار من مانے ریٹ وصول کرنے لگے۔ وزیر اعلی و دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
میلسی (محمدمختارسولگی) ٹی ایم اے و ضلعی حکومت کے ذمہداران کی غفلت ، لاپروائی، مبینہ طور پہ حصہ پانی دینے پر مرغی فروشوں نے میلسی شہر و گرد و نواح میں برائیلر مرغی کے گوشت کے خود ساختہ ریٹ مقرر کر رکھے ہیں، چند دن قبل 400 روپے سے 450 روپے فی کلو ملنے والا برائیلر گوشت میلسی شہر و گرد و نواح میں 680روپے سے 700روپے فی کلو گرام میں فروخت ہورہا ہے۔ پرائس کنٹرو ل میجسٹریٹ و ملازمین چائے پانی نہ دینے والے دکانداروں کو
اپنی حیثیت دکھانے ، مقررہ خرچہ بڑھانے کیلئے یا پھر دکھاوے کیلئے مختلف دوکانوں پر چھاپے مارکر اور انہیں جرمانے کر کے اعلی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں یا پھر فرضی رپورٹس بناکر سب اچھا کی رپورٹ بنا دیتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ میلسی شہر مچھلی بازار،قائد اعظم روڈ، مترو روڈ کالونی روڈ اور گرد و نواح کے علاقے،دوکوٹہ، مترو، ٹبہ سلطان پور؛گڑھاموڑ وغیرہ میں مرغی کا گوشت 680سے 700روپے کلو فروخت ہورہا ہے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ پر 580روپیریٹ مقرر ہے۔ اسی طرح ضروری استعنال کی کئی دوسری اشیاء جیسے دودھ ، سبزی،فروٹس اور دیگر کریانہ کی اشیاء بھی من مانے نرخوں پر بیچنے کا مقابلہ لگا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔