November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو خوشاب عبدالستار خان کی زیر صدارت کنٹرول روم میں ریونیو ریکوری اور ماہانہ

IMG-20250926-WA0231

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو خوشاب عبدالستار خان کی زیر صدارت کنٹرول روم میں ریونیو ریکوری اور ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، انچارج لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر جوہرآباد مہر احمد زیب، کنسلٹنٹ آفیسر پلس ملک منیر احمد کھارا، پیر مہر علی شاہ ،تحصیلداروں، نائب تحصیل داروں، گرداورز ،پٹواریوں، ریونیو کے متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان کو چاروں تحصیل کے تحصیلداروں ،نائب تحصیلداروں اور ریونیو افسران نے ریونیو ریکوری اور ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی علاوہ ازیں خسرہ ،موضع جات ، کیھوٹ ،ونڈ ،نمبرداری اور کی جانے والی کاروائیوں اور پلس ودیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی صدر اجلاس نے تمام ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں خود نکلیں اور ریونیو ریکوری کو سو فیصد یقینی بنائیں جن تحصیلوں کے موضعوں ودیگر ایریاز میں ریونیو کے نادہندہ ہیں وہاں سے ریکوری کریں بصورت دیگر آپشن استعمال کرتے ہوئے پانی بند کریں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اے ڈی سی آر خوشاب عبدالستار خان نے کہا کہ ریونیو افسران نیک نیتی سے کام کریں کام چور اور غفلت کے مرتکب ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہیں برتی جائے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی