November 17, 2026

میلسی محکمہ ہائی وے کی نااہلی کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سائیفن روڑ کی مرمت ناکی جاسکی

IMG-20250926-WA0228

میلسی محکمہ ہائی وے کی نااہلی کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سائیفن روڑ کی مرمت ناکی جاسکی

میلسی( محمد مختارسولگی) سائیفن روڈ میلسی ،دوپلی نہر سے آراء نمبر ایک تک کرپشن کی نذر ہونے والی سڑک روز بروز کھنڈر بنتی جارہی ہے۔ کسی سرکاری ادارے نے ناتوکرپشن پر کوئی کارروائی کی اور ناہی محکمہ ہائی وے سب ڈویژن میلسی سڑک کی مرمت کرنے کوتیار ہے ۔سڑک پر رات کی تاریکی میں سفر محال ہے۔ ٹوٹ پھوٹ کی شکار اس سڑک پر سفر کرنیکی وجہ سے سینکڑوں شہری اب تک زخمی ہوچکےہیں۔ متاثرہ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر، و دیگر ڈمہداران سے مطالبہ کیا ہے کہ میلسی کی داخلی و خارجی سڑکوں کی مرمت کےاحکامات جاری کرکے مسافروں کی مشکلات کا ازالہ کیا جاۓ۔