لاہور ( راجہ نورالہی عاطف سے )معروف صحافی اور کالم نگار احتشام جمیل شامی نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات رانا کامران محمود سے خصوصی ملاقات کی
لاہور ( راجہ نورالہی عاطف سے )معروف صحافی اور کالم نگار احتشام جمیل شامی نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات رانا کامران محمود سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں تعلیم کے فروغ، امتحانی امور کی شفافیت اور علاقائی صحافت کے مثبت کردار پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔
رانا کامران محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:
“احتشام جمیل شامی جیسے سینیئر اور باوقار صحافی ہمارے خطے کا فخر ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ قلم کو سچائی اور امانت کے ساتھ استعمال کیا اور معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دیا۔ یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے طلبہ ان کی علمی و صحافتی جدوجہد سے ضرور رہنمائی حاصل کریں۔”
انہوں نے بطور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات اپنے فرائض کی وضاحت کرتے ہوئے کہا:
“امتحانی نظام کو شفاف اور منصفانہ بنانا میری اولین ترجیح ہے۔ طلبہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔”
مزید برآں رانا کامران محمود نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین کی گرانقدر خدمات کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ:
“ڈاکٹر سجاد مبین کی قیادت میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ نے ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں۔ طلبہ کی تعداد میں نمایاں اضافہ اور تعلیمی معیار کی بہتری ان کی دور اندیش قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔”
احتشام جمیل شامی نے بھی رانا کامران محمود کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے دیانتدار اور وژنری افسران کی موجودگی تعلیمی اداروں کے وقار اور معیار کو مزید بلند کرتی ہے۔
یہ ملاقات ایک خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جسے دونوں جانب سے یادگار اور نتیجہ خیز قرار دیا گیا۔