*جھنگ۔سینئر آڈیٹر غلام یسین چیلہ پر فیملی پنشن میں رشوت ستانی کے الزامات ذرائع*
*جھنگ۔سینئر آڈیٹر غلام یسین چیلہ پر فیملی پنشن میں رشوت ستانی کے الزامات ذرائع*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)* *ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس جھنگ میں سینئر آڈیٹر غلام یسین چیلہ پر فیملی پنشن کیسز میں بدعنوانی اور رشوت ستانی کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ شہری عدنان رحمان نے بتایا کہ والد کی وفات کے بعد والدہ کی قانونی فیملی پنشن کے لیے تمام کاغذات جمع کرائے گئے، مگر اکاونٹس آفس کے عملے نے جان بوجھ کر فائلوں میں تاخیر اور غیر حقیقی اعتراضات لگا کر کیس آگے بڑھانے کے لیے رشوت کا دباؤ ڈالا۔درخواست گزار کے مطابق، غلام یاسین چیلہ نے کھلے عام کیس کلیئر کرنے کے لیے دس ہزار روپے طلب کیے، جبکہ مجبوراً ڈھائی ہزار روپے ادا کرنے پڑے*۔
*عدنان نے کہا کہ یہ ایک باقاعدہ کاروبار بن چکا ہے، جس میں انسانی مجبوریوں اور بیواؤں کے جائز حقوق کو مالی فائدے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔عدنان رحمان شہری نے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس سے درخواست کی ہے کہ سینئر آڈیٹر غلام یاسین چیلہ سمیت تمام ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور والدہ کی فیملی پنشن فوری طور پر جاری کی جائے، تاکہ غریب شہری اپنے قانونی حقوق حاصل کر سکیں اور کرپشن کا نظام ختم ہو۔ جب موقف کے لیے سنیئر آڈیٹر غلام یسین چیلہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جھنگ کے نمبر 03457582864 پر رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ درخواست میں لگائے الزامات جھوٹے اور بے بیناد ہیں میں قانون کے دائرے میں رہ کر سارا کام کرتا ھوں کوئی غیر قانونی اور غلط کام نہ کیا ھے*