September 3, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

میانوالی(اللہ نوازخان)NRSP کےآر۔پی۔ ایم مدثرخان کی ہدایت پر ایریا مینجر کمال الدین صاحب کا تحصیل انچارج محمد اقبال کے ہمراہ عیسی خیل کےمختلف

IMG-20250926-WA0213
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

میانوالی(اللہ نوازخان)NRSP کےآر۔پی۔ ایم مدثرخان کی ہدایت پر ایریا مینجر کمال الدین صاحب کا تحصیل انچارج محمد اقبال کے ہمراہ عیسی خیل کےمختلف علاقوں میں”اپنی چھت اپنا گھر”پروگرام کے سلسلے میں دورہ۔تحصیل آفس وزٹ کے دوران ایریا مینیجر نےسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کا پروگرام”اپنی چھت اپنا گھر”جاری ہے۔حکومت اس پروگرام کے لیے قرض این ار ایس پی کےذریعےبھی دےرہی ہے۔NRSP کے آر۔پی۔ایم مدثر خان کی ہدایت پر ایریا مینیجر کمال الدین صاحب نےتحصیل انچارج محمد اقبال کے ہمراہ عیسی خیل کے مختلف علاقوں کادورہ کیا۔دوران وزٹ کمال الدین صاحب نے کہا کہ شہری حکومت کی اس سہولت سےفائدہ اٹھائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اپنے گھروں کے مالک بن جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عیسی خیل ایک پسماندہ علاقہ ہےاور ہماری کوشش ہے کہ یہاں کے شہری زیادہ مستفید ہوں تاکہ گھر جیسی پریشانی نہ ہونے کی اذیت سےچھٹکارا پالیں۔تحصیل انچارج محمد اقبال نےبھی گفتگوکی اور کہا کہ”اپنی چھت اپناگھر”کی سہولت ان شہریوں کے لیےہےجو دیہاتی علاقوں میں کم از کم 10 مرلے کے مالک ہو۔درخواست دینےکاپراسس بہت ہی آسان ہے۔انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ قرض کی رقم گھر کی تعمیر کے لیے ہے،کسی دوسری سہولت کے لیے دستیاب نہیں۔ایریا مینیجر کمال الدین صاحب نے تحصیل آفس کا وزٹ بھی کیااوراسٹاف کی بہتر کارکردگی کو سراہا۔ایریا مینیجر نےتمام سٹاف کو ہدایت کی کہ ہر شہری سے یکساں سلوک کریں اور ہر ایک کا کام میرٹ پرکیاجاٹے۔واضح رہے کہ تحصیل عیسےخیل آفس کا تمام عملہ خوش اخلاق ہونے کے علاوہ اپنے کام میں ماہر بھی ہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0