November 17, 2026

*🌐پاکستان خاتون کے افغانی شوہر کو پاکستان سے ڈیپورٹ یا بیدخل نہ کیا جائے پشاور ہائی کورٹ کا بڑا اور مکمل فیصلہ جاری*

Screenshot_2025-09-25_135656

*🌐پاکستان خاتون کے افغانی شوہر کو پاکستان سے ڈیپورٹ یا بیدخل نہ کیا جائے پشاور ہائی کورٹ کا بڑا اور مکمل فیصلہ جاری*

*پاکستانی خاتون رابعہ بی بی نے راحت خان ایڈوکیٹ کے توسط سے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن فائل کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سائلہ کی شادی ایک افغان مرد شمس الرحمان عرف روح اللہ کے ساتھ ہوئی تھی جس سے ان کے بچے بھی پیدا ہوئے ہیں سائلہ کی جانب سے راحت خان ایڈوکیٹ نے پیروی کی سائلہ کی وکیل نے کیس پر مضبوط دلائل دیتے وقت عدالت کو بتایا کہ یہ پوری دنیا کا مسلمہ قانون ہے کہ اگر کوئی مرد یا عورت کسی دوسرے مرد یا عورت کے ساتھ شادی کرے یا کوئی مرد اور عورت کسی ملک میں پیدا ہوجائے تو اس بنیاد پر وہ اس ملک کی شہریت حاصل کرنے کا قانونی طور پر حقدار بن جاتا ہے وکیل موصوف نے پاکستان سیٹزن شپ ایکٹ 1951 کے سیکشن 4اور سیکشن 10 کے ساتھ فیڈرل شریعت کورٹ سال 2008 کے فیصلے کے علاؤہ مختلف عدالتی فیصلے اور دیگر بین القوامی قوانین پر انحصار کرتے ہوئے بعد از بحث عدالت نے کیس میں فیصلہ صادر کرتے وقت یونین کونسل کو سائلہ کی شادی بارے کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ جاری کرنے نادرا کو سائلہ کے بچوں کو فارم ب جاری کرنے جبکہ ان کے شوہر کو مجوزہ قوانین کے تحت وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا حکم دیا گیا عدالت نے یہ بھی فیصلہ میں واضح کیا کہ وزارت داخلہ چھ ماہ میں سائلہ کے شوہر کی درخواست پر فیصلہ کرے وزارت داخلہ کے فائنل فیصلے تک حکومت پاکستان سائلہ کے شوہر کو پاکستان سے بیدخل یا افغانستان نہیں بھیجے گا کیونکہ وہ ایک پاکستانی عورت کا شوہر اور پاکستانی بچوں کا باپ اور فیملی ممبر ہے بیوی کو شوہر اور بچوں کو باپ کےسائے سے محروم نہیں کا جاسکتا*