*💥رونالڈو کا جہاز گرنے کا اشارہ، محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو وائرل، بھارتی تلملا گئے*
*💥رونالڈو کا جہاز گرنے کا اشارہ، محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو وائرل، بھارتی تلملا گئے*
پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے بھارتی تلملاگئے۔
ایکس پرپی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سےبغیر کیپشن عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شیئر کی گئی ویڈیو نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔
ویڈیو میں رونالڈو کا انداز بالکل حارث رؤف کے بھارتی شائقین کے طعنوں کے جواب میں اپنائے گئے انداز جیسا تھا۔
رونالڈو کو ہاتھ کو جہاز کی طرح اڑا کر نیچے گرنے کی طرف اشارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اگرچہ اس ویڈیو پر محسن نقوی کی جانب سے کوئی کیپشن درج نہیں کیا گیا لیکن اس کے باوجود جہاز گرنے کی نقل کرتی اس ویڈیو کو دیکھ کر بھارتی تلملاگئے۔