September 3, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*🌐سندھ کا کیا حال ہے، بات نہیں کرنا چاہتی، بینظیر انکم سپورٹ کے 10 ہزار سے متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا، مریم نواز*

Screenshot_2025-09-25_135656
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*🌐سندھ کا کیا حال ہے، بات نہیں کرنا چاہتی، بینظیر انکم سپورٹ کے 10 ہزار سے متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا، مریم نواز*

*’نوازشریف کی بیٹی ہوں، امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی‘*

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک باعزت شخص کہہ رہا ہے کہ حکومت دنیا سے اپیل کیوں نہیں کرتی کہ اللہ کا واسطہ ہمیں پیسے دے دو، مگر ان کو کہنا چاہتی ہوں یہ مشورے اپنے پاس رکھیں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 10 ہزار روپے سے سیلاب متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا۔

ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، 4 ماہ سے مسلسل بارشیں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے، انہوں نے پنجاب میں سیلاب کے معاملے پر سیاست کی، صدر آصف زرداری میرے بڑے اور بلاول میرے چھوٹے بھائی ہیں، سندھ میں کوئی آفت آتی ہے تو پنجاب ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، سندھ کا کیا حال ہے، ابھی اس پر بات نہیں کرنا چاہتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب آیا ہے تو بات ہورہی ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد دی جائے، سیلاب متاثرین کے لیے بی آئی ایس پی کے 10ہزار روپے سے کچھ نہیں بنے گا، مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو 10 ہزار روپے نہیں دینے بلکہ ان کو 10 لاکھ روپے دینا ہے۔

’نوازشریف کی بیٹی ہوں، امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی‘
مریم نواز نے کہا کہ روز مفت مشورے آرہے ہیں کہ دنیا سے امداد کیوں نہیں مانگ رہے، کیوں دنیا کے آگے ہاتھ نہیں پھیلا رہے، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، کوئی خود دار شخص کیسے کسی کے آگے ہاتھ پھیلاسکتا ہے، ہم کب تک دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے رہیں گے

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0