November 17, 2026

*وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب میں ایک ماہ میں سی ایم سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان کردیا

Screenshot_2025-09-25_135656

*وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب میں ایک ماہ میں سی ایم سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان کردیا۔*

ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی بار بار لکیر کھینچی جاتی ہے، یہ لکیر میرے دماغ میں نہیں، ایک ماہ میں جنوبی پنجاب میں سی ایم سیکریٹریٹ بناکر جاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ جن کا تعلق جنوبی پنجاب سے تھا ان کے دور میں بھی جنوبی پنجاب کو کچھ نہیں ملا۔ ان لوگوں نے کام دھیلے کا نہیں کیا، ساؤتھ پنجاب میں کام کیا ہے تو نواز شریف نے کیا ہے، جو جنوبی پنجاب، جنوبی پنجاب کرتے تھے اقتدار تو انہیں بھی ملا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب خود معاملات سنبھال لے گا، آج کل ہر کوئی پنجاب پر انگلی اٹھا رہا ہے،میں پنجاب کے عوام کی ذمہ دار ہوں، پنجاب کی جانب اٹھنے والی انگلی توڑ دوں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ ’میرے 3 بچے جنید، مہرالنسا اور ماہ نور ہیں، سینٹرل پنجاب میرے لیے ماہ نور، نارتھ پنجاب میرے لیے مہرالنسا اور ساؤتھ پنجاب میرے لیے جنید ہے، جیسے ایک ماں اپنے بچوں میں تفریق نہیں کرتی اسی طرح میں اپنے صوبے کے عوام میں فرق نہیں کرسکتی۔