November 17, 2026

*پنجاب میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی تیاری اور فروخت کا سلسلہ جاری ہے، ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے 36 ادویات کے غیر محفوظ ہونے کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔*

Screenshot_2025-09-25_135656

*پنجاب میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی تیاری اور فروخت کا سلسلہ جاری ہے، ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے 36 ادویات کے غیر محفوظ ہونے کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔*

سرکلر کے مطابق 23 ادویات کو غیر معیاری اور 13 کو جعلی قرار دیا گیا ہے جو صوبے بھر کے میڈیکل سٹورز پر فروخت ہو رہی ہیں۔ ان میں السر، متلی، سانس کے مسائل، کان اور جلد کے انفیکشن کی ادویات شامل ہیں۔ اسی طرح وٹامن بی، معدے کے انفیکشن اور سانس کی بیماریوں کے لیے مخصوص ادویات بھی غیر معیاری پائی گئیں۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ انجیکشن پانی، ڈرپس، بیکٹیریل انفیکشن کی ادویات، سرجیکل بینڈیجز، الرجی سیرپ، آئی ڈراپس اور فلو کی ادویات بھی غیر معیاری قرار دی گئیں۔ اس کے علاوہ، اینٹی ریبیز ویکسین، ویٹرنری اینٹی بائیوٹکس، اور جانوروں کے لیے کیڑے مار دوائیں بھی معیار سے کم پائی گئیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے ان ادویات کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے میڈیکل سٹورز اور ہیلتھ کیئر سٹاف کو متعلقہ بیچ واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔