November 17, 2026

ضلع جیکب آباد: (نمائندہ دعاء) وفاقی محتسب اعلیٰ سید محمود شاہ کی کھلی کچہری، عوامی شکایات پر فوری ایکشن کی ہدایت۔

Screenshot_2025-09-25_135656

ضلع جیکب آباد: (نمائندہ دعاء) وفاقی محتسب اعلیٰ سید محمود شاہ کی کھلی کچہری، عوامی شکایات پر فوری ایکشن کی ہدایت۔
جیکب آباد کی ضلعی کونسل مہران ہال میں وفاقی محتسب اعلیٰ سید محمود شاہ کی زیر صدارت کھلی کچہری منعقد ہوئی، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں سیپکو، سوئی گیس، نادرا، پاسپورٹ اور دیگر وفاقی اداروں کے خلاف عوامی شکایات پیش کی گئیں۔ عوام نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، گیس کے کم پریشر، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر جیسے مسائل سے آگاہ کیا۔
وفاقی محتسب اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے تاکہ لوگوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔