جیکب آباد : (نمائندہ دعاء) گاؤں مبارک چانڈیو میں میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم منایا گیا۔
جیکب آباد : (نمائندہ دعاء) گاؤں مبارک چانڈیو میں میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم منایا گیا۔
اس موقع پر حسینی جماعت کی جانب سے مرحبا یا مصطفی کے نعروں کی گونج میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی قیادت گدا حسین چانڈیو نے کی جس میں رئیس شہزاد خان چانڈیو، معتبر علی چانڈیو، امداد علی چانڈیو، علی گل کھوسو، بسم اللہ چانڈیو، امتیاز علی چانڈیو سمیت سینکڑوں حسینی فقیروں نے شرکت کی۔ نعت خواں جنید احمد حسینی نے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں نعتیں سنائیں اور مولوی مسعود علی چانڈیو بشیر احمد حسینی منصور احمد حسینی نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ ہم تمام مسلمانوں کے لیے بہت اہمیت اور بھلائی کا مہینہ ہے۔ دنیا کے لیے رحمت بن کر تشریف لانے والے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آپ کا یوم ولادت منانا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کی علامت ہے۔