November 17, 2026

*جن و انس کی تخلیق کا مقصد اپنے رب کے عبادت* جمعہ 26 ستمبر 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Screenshot_2025-09-25_134058

*جن و انس کی تخلیق کا مقصد اپنے رب کے عبادت*

جمعہ 26 ستمبر 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

قرآن مجید فرقان حمید میں ارشاد باری تعالی ہے کہ

“وما خلقتُ الجنَّ والإنسَ إلا ليعبدون”(الذاریات: 56)

اس بات کو واضح کرتی ہے کہ تخلیقِ انسان و جنات کا اصل مقصد اللہ تعالی کی “عبادت” ہے۔ لیکن یہاں ایک گہری حقیقت ہے:
وہ یہ کہ ہم انسان اس دنیا میں دن بھر اپنی ضروریات پوری کرتے رہتے ہیں پھر اگر مقصد حیات فقط اللہ کی عبادت ہے تو سب فیکٹریاں، اسکول، کالج، دوکانیں اور دفاتر اور سب کاروبار بند کریں اور بیٹھے رہیں مساجد میں اور مصروف رہیں اپنی عبادات میں. نہیں ایسا ہرگز نہیں بلکہ اللہ تعالی کا اصل منشاء یہ ہے کہ تمہاری زندگی میں جو بھی تم عبادت کرو گے وہ میری یعنی اللہ تعالی کی ہو گی کیونکہ میں تمہارا خالق ہوں لہذا تم سب عبادات فقط میری ہی کرو گے
باقی مال واسباب آپ اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے کمائیں۔

*عبادت کی وسعت*
عبادت صرف نماز، روزہ، حج یا ذکر و دعا کا نام نہیں ہے۔ بلکہ:

ہر وہ کام جو اللہ کی خوشنودی کے لئے ہو اور رب کے حکم کی خلاف ورزی نہ ہو تو وہ عمل بھی عبادت کے دائرے میں آتا ہے۔

اگر انسان کھاتا پیتا ہے تاکہ صحت مند رہ کر اللہ کی اطاعت کرے، یہ بھی عبادت ہے۔

دن بھر آپ اپنے لئے کاروبار کریں اور نماز وقت پے پڑھتے رہیں رمضان کے روزے رکھتے رہیں سچ بولیں پاک دامن رہیں اپنی نگاہوں اور شرمگاہوں کی حفاظت کریں تو اس طرح آپ کا کاروبار اور رزق حلال کماتا بھی عین عبادت ہے

دوسرے مذاہب اور اسلام میں یہی ایک اہم فرق ہے
ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس آیا اور رہبانیت کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ لا رہبانیہ فی الاسلام یعنی اسلام میں رہبانیت نہیں ہے
اسلام ہمیں دین اور دنیا دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کا درس دیتا ہے اسلام نہیں چاہتا کہ آپ بن باس لے لیں اور اپنی معاشرتی ذمہ داریوں سے کنارہ کش ہو جائیں اور ملنگ بن چلے کاٹیں۔ اپنی معاشرتی ذمہ داریوں سے دور بھاگنا دین نہیں ہے۔

حتیٰ کہ اہل و عیال کی ضروریات پوری کرنا بھی عبادت ہے بشرطیکہ نیک نیتی سے رزق حلال کمایا جائے اور اگر حرام مال کے حصول کیلئے محنت کی تو یہ عین گناہ ہو گا۔

*حدیث سے وضاحت*

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
> “تمہارا اپنی بیوی کے ساتھ جماع کرنا بھی صدقہ ہے۔”
صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ! کیا اپنی خواہش پوری کرنے پر بھی اجر ملتا ہے؟
آپ ﷺ نے فرمایا:
“اگر وہ شخص اپنی خواہش حرام جگہ پوری کرے تو کیا اس پر گناہ نہ ہوگا؟ تو اسی طرح جب وہ حلال جگہ سے اپنی خواہش پوری کرے گا تو اسے اجر ملے گا۔”
(صحیح مسلم: 1006)

اس سے معلوم ہوا کہ اس طرح دنیا کے جائز کام بھی عبادت بن جاتے ہیں اگر نیت درست ہو۔

اصل مقصد: صرف اللہ کی بندگی اور اطاعت ہے

باقی تمام دنیاوی کام (کھانا، پینا، سونا، کام کرنا، پڑھنا، تجارت کرنا) اگر اللہ کے حکم کے مطابق اور اس کی رضا کے لئے ہوں تو وہ بھی عبادت شمار ہوں گے۔

لیکن اگر یہی کام اللہ کے حکم کے خلاف ہوں تو یہ محض “دنیا داری” رہ جائے گی، عبادت نہیں۔

دنیا میں “عبادت” صرف اللہ کی ہوگی، باقی کام ہماری ضرورتیں پوری کرنے کے لئے ہیں، لیکن اگر وہ اللہ کی رضا کے ساتھ ہوں تو وہ ضرورتیں بھی عبادت میں شامل ہو جاتی ہیں۔

*الدعاء*
اللہ تعالی سے دست بدستہ، دعا ہے کہ ہمیں رزق حرام سے بچاتے ہوئے رزق حلال عطا فرما اور حصول حلال رزق میں آسانیاں عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at https:// engineernazirmalik.blogspot.com
Cell: 0092300860 4333