عمرکوٹ (چم رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس عمرکوٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عمرکوٹ محترم
عمرکوٹ (چم رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس عمرکوٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عمرکوٹ محترم ظہیرالدین شیخ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس عمرکوٹ میں ایک پُروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عمرکوٹ محمد عالم سومرو، اکاؤنٹنٹ عبدالراشد، ساجد علی سومرو، شبیر حسین ڈاھری، منظور علی چانڈیو اور دیگر نے اُن کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر اُن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا ظہیرالدین شیخ نے نوکری کے دوران عوامی خدمت کو ترجیح دی۔ اُن کی خدمات پر ہمیں فخر ہے اور اُن کا نام تاریخ میں سنہری الفاظ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عمرکوٹ محمد عالم سومرو اور دیگر نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عمرکوٹ کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر اجرک کے تحائف پیش کیے اور اُنہیں گُلوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس مٹھی کے سب اکاؤنٹنٹ ونود کمار اور راجیش کمار، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس عمرکوٹ کے عملے میں دیون داس کتھری، ذوہیب بوزدار، محسن، عمران شیخ، کاشف کاکیپوٹو، عبدالجبار عمرا نی، حسین چانیہ اور کملیش کمار سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔