مہنگائی نے غریب عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا لوگ مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے مختلف مافیاز عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں
مہنگائی نے غریب عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا لوگ مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے مختلف مافیاز عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں
جھنگ (محمد ناصر) مہنگائی نے غریب عوام کو فاقوں پرمجبور کردیا لوگ مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں سے مہنگائی میں پسے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے متعلقہ اداروں کی بے حسی سے عام خوردنی اشیا میں ملاوٹ کی جارہی ہے مختلف مافیاز عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اس وقت پاکستان میں افراط زر اور مہنگائی کے باعث بالخصوص غریب عوام ایک الجھن کا شکار ہو گئے ہیں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں نے عوام کی مشکلات کو مزید دو چند کر دیا ہے انتظامی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث حکومتی پرائس لسٹ کو منافع خوروں نے ہوا میں اڑا دیا اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے حکومتی یقین دہانیوں اور کارروائی کے دعووں کے باوجود ناجائز منافع خور مافیا کا بھر پور انداز سے سرگرم ہونا انتظامیہ کی اہلیت اور اقدامات پر بہت بڑا سوال ہے ضروری ہے کہ فوری طور پر انتظامی مشینری کو متحرک کر کے اس مصنوعی گرانی کا تدارک کیا جائے۔تاکہ جو غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے وہ دو وقت کی روٹی سکون اور اطمینان سے کھا سکے ورنہ اب ہم ایک وقت کا کھانا ہی کھا سکتے ہیں مہنگائی کی وجہ سے اب یہ ممکن نہیں رہا کہ دو وقت کا کھانا کھا سکیں کیا کریں مجبوری ہے دل تو کرتا ہے کہ دو وقت کا پکائیں یا ایک بار ہی اتنا پکا لیں کہ دو وقت کھا لیں لیکن اب جیب اجازت نہیں دیتی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے اقدامات کا اعلان کریں اور منافع خوروں پر صرف جرمانہ عائد کرنے کے بجائے انہیں سخت ترین سزائیں بھی دیں تاکہ خود ساختہ مہنگائی کا سدباب ہو سکے اور غریب عوام دو وقت کی روٹی کھا سکے